بوری بند لاش کا معمہ حل بیوی کا آشنا قاتل نکلا

بوری بند لاش کا معمہ حل بیوی کا آشنا قاتل نکلا

مریدکے(نمائندہ دنیا)آٹھ روز قبل نہر سے ملنے والی نوجوان کی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا، بیوی کا آشنا قاتل نکلا، پولیس نے اصل ملزم گرفتار کرلئے۔ ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ہاکی کے معروف کھلاڑی فضل محمود ساجد کا 35سالہ نوجوان بیٹا طلحہ ساجد جسے کسی نے قتل کر کے لاش بوری میں بند کرکے شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر میں پھینک دی تھی کے اصل ملزم سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پکڑلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں