نرسنگ شعبہ کو عالمی معیارکے مطابق بنائینگے:سلمان رفیق

نرسنگ شعبہ کو عالمی معیارکے مطابق بنائینگے:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ نرسنگ شعبہ میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے، اس شعبہ کا معیار بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹی ٹیوٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانا ہوں گی، تمام نرسنگ کالجز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں گے ،سرکاری ہسپتالوں میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، نظام صحت کی بہتری کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی پہلی ترجیح بنایا ہوا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں