فیروزوالہ :معمولی جھگڑے پرنوجوان قتل

فیروزوالہ :معمولی جھگڑے پرنوجوان قتل

فیروز والہ(تحصیل رپورٹر)قصبہ کوٹ پنڈی داس میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا گیا، ملزم فرار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان ابوبکر اپنے بھائی مدثر کے ہمراہ تندور پر کام کر رہاتھا ، اس دوران ملزم احسن کمبو ہ آیا اور ابوبکرکو بہانے سے تندور کی چھت پر لے گیا اور تلخ کلامی پر پستول سے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ،جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکا، فیکٹری ایریا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی ،فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں