ڈاکوؤں نے تاجرسے ساڑھے 4 لاکھ لوٹ لیے

ڈاکوؤں نے تاجرسے  ساڑھے 4 لاکھ لوٹ لیے

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)محمدی والا روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 4 لاکھ نقدی لوٹ لی۔

 المکہ ٹریڈرز کامالک حیدر شاہ دکان پر موجود تھا کہ 2 ڈاکوگن پوائنٹ پر 4 لاکھ 45 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، شہرمیں چوری وڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں