خاوند اور سسرالی مارنا چاہتے ہیں:تشدد کا شکار خاتون

خاوند اور سسرالی مارنا چاہتے  ہیں:تشدد کا شکار خاتون

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقہ میں خاوند اور سسرالیوں کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 23 سالہ زخمی خاتون بسمہ نے بتایا 19اپریل کو اسکے خاوند قاسم، نند عنبرین ماہم اور ساس شمیم نے ڈنڈوں سے مار مار کر شدید زخمی کردیا ۔ملت پارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر ملزموں کی عبوری ضمانتیں کروا دیں۔ بسمہ نے حصول انصاف کے لئے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور آئی جی سمیت لاہور پولیس کے سربراہ بلال صدیق کمیانہ سے کہا انویسٹی گیشن ملت پارک پولیس مقدمہ کے نامزد ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے انکی ضمانت کرانے میں کوشاں ہے ،اسکا خاوند اور سسرالی جان سے مارنا چاہتے ہیں،مقدمہ کے نامزد ملزموں کی گرفتاری اور انہیں عدالت سے سزا دلانے کے لئے کسی ایماندار پولیس افسر کو تفتیش سونپی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں