صارفین کو بنیادی حقوق سے آگاہی مہم

 صارفین کو بنیادی حقوق سے آگاہی مہم

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)صارفین کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہی دینے کی مہم جاری ہے، غیر معیاری مصنوعات۔۔۔

 خدمات کی فراہمی کے خلاف شکایات کے اندراج اور دادرسی کے میکانزم بارے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو خصوصی لیکچرزکا سلسلہ شروع کیا گیا، اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل عاصم علی اعوان نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹاؤن شپ میں کالج سٹاف، طلبہ و طالبات کو بطور صارف ان کے حقوق سے روشناس کرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں