شالامار باغ میں کیمپنگ اور کلاسیکل نائٹ کا اہتمام

 شالامار باغ میں کیمپنگ اور کلاسیکل نائٹ کا اہتمام

لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آ ف لاہور اتھارٹی نے تاریخی شالامار باغ میں کیمپنگ اور کلاسیکل نائٹ کا اہتمام کیا جس میں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تاریخ میں پہلی بار شالامار باغ رات کے وقت فیملیز کی توجہ کا مرکز بن گیا، اس ایونٹ کو منعقد کروانے کا مقصد اپنے تاریخ ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں