معروف سٹورز کو فراہم 2 ہزار کلو ناقص گوشت تلف

 معروف سٹورز کو فراہم 2 ہزار کلو ناقص گوشت تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلسازی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید نے ٹیموں کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ ما ر کر معروف مارٹس اور سٹورز کو سپلائی کیا جانے والا 2 ہزار کلو زائدالمیعاد، بدبودار اور فنگس زدہ گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کر ادیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق یونٹ کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،انتہائی لازم تلفی ریکارڈ عدم دستیاب، گوشت پر مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی،تیار پراڈکٹس پر تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود، لیبل پی ایف اے سے رجسٹرڈ نہیں تھا۔محمد عاصم جاوید کے مطابق برآمد شدہ گوشت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا گیا،یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر اکے پوری سپلائی چین کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں