دھواں چھوڑنے والی 2 فیکٹریاں سربمہر کر دی گئیں

 دھواں چھوڑنے والی 2 فیکٹریاں سربمہر کر دی گئیں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ملتان روڈ پردھواں چھوڑنے اور اینٹی سموگ رولز کی خلاف ورزی پر ڈائننگ اور تھرموپول کی 2 فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹ کمیشن اور ڈی جی ماحولیات پنجاب کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات لاہور کے اینٹی سموگ سکواڈز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں اینٹی سموگ کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان روڈ پر مختلف فیکٹریوں کی انسپکشن کی جبکہ 2 فیکٹریوں کو دھویں کے اخراج اور سموگ رولز کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھا آلودگی کا باعث بننے والے فیکٹری مالکان کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں