سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا کٹاس راج مندر کا دورہ

سیکرٹری متروکہ وقف املاک  بورڈ کا کٹاس راج مندر کا دورہ

لاہور (نمائندہ دنیا) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈفرید اقبال نے بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ کے ہمراہ کٹاس راج مندر کا دورہ کیا۔

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق سیکرٹری بورڈ نے مندر کی تزئین و آرائش، یاتریوں کے لئے تعمیر کئے گئے رہائشی کمروں اور ڈائننگ ہال سمیت دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹیکنیکل برانچ کے کاموں کی تعریف کی اور جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں