ماڈل ٹاؤن میں 13 غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل

ماڈل ٹاؤن میں 13 غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ماڈل ٹاؤن میں 13 غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔

آپریشن کی نگرانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے کی۔چیف آفیسر نے بتایا عمارتیں ریکارڈ کے مطابق رہائشی ہیں لیکن بعد میں ان پر کمرشل کام کیا جانے لگا اور ان کی کمرشل فیس بھی ادا نہیں کی گئی جس کی بنا پر میونسپل آفیسر پلاننگ اور متعلقہ انسپکٹر کے ہمراہ کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں