لیسکو کا آپریشن جاری، 30 ہزار بجلی چور پکڑے گئے

لیسکو کا آپریشن جاری، 30 ہزار بجلی چور پکڑے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، 222 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 74 ہزار 285 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 71 ہزار 540 ملزموں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 30 ہزار 7 ملزم گرفتار کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار 366 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار222روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 304 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں11 کمرشل، 3 زرعی،1 انڈسٹریل اور 289 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 29 ہزار841یونٹس ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 56 لاکھ 29 ہزار441روپے بنتی ہے ۔ پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ، صدر پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 45 ہزار روپے ،ستوکتلہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ شاہدرہ میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں