اہلکاروں پر فائرنگ، پولیس کا ایک ہی گروہ پر شبہ

 اہلکاروں پر فائرنگ، پولیس کا ایک ہی گروہ پر شبہ

لاہور(کرائم رپورٹر)چند روز میں پولیس اہلکاروں پر 2 بار فائرنگ کی گئی، پولیس نے دونوں وارداتوں میں کسی ایک گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹرارشد اور کانسٹیبل محمد علی پر ریکی کرکے فائرنگ کی گئی، دونوں واقعات میں ایک حملہ آور نے موٹرسائیکل اورشارٹ گن کااستعمال کیا، دونوں وارداتوں میں ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار نے پولیس کو پیچھے سے ٹارگٹ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور قتل کے حالیہ واقعات میں باغبانپورہ پولیس کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا، شوٹر کی گرفتاری کے لئے مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، پولیس حکام نے وردی پہنے اہلکاروں کو نقل وحرکت کے دوران چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب لاہور میں سب انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں