فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم اتحاد سے ممکن:عبد الغفار روپڑی

 فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم اتحاد  سے ممکن:عبد الغفار روپڑی

لاہور(سیاسی نمائندہ)قادیانیت موجودہ دور میں اسلام دشمنوں کا کٹھ پُتلی فتنہ ہے ،ججوں کو ایسے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم اتحاد سے ممکن ہے۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا اسلام کی دعوت کو کمزور کرنے اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے انگریزوں نے برصغیر میں قادیانی فتنے کی آبیاری کی اور یہ لوگ ہمیشہ کفر کے آلہ کار اور وفادار رہتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور آج بھی انہی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں