پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

پنجاب یونیورسٹی میں  انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں  داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدواروں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے 2024 سیشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کے لئے امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں