بی او پی کے اشتراک سے زرعی کانفرنس، سٹارٹ اپ مقابلہ

بی او پی کے اشتراک سے زرعی کانفرنس، سٹارٹ اپ مقابلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب کے اشتراک سے پاکستان زرعی اتحاد کی زرعی رابطہ کانفرنس اور زر زراعت ایگری سٹارٹ اپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر دی بینک آف پنجاب کے صدراور سی ای او ظفر مسعود نے کہا زراعت، خوشحالی، غذائی تحفظ اور ہماری دیہی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلید ی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے زرعی شعبے میں تسلسل کے ساتھ جدت لانا بہت ضروری ہے ۔زر زراعت ایگری سٹارٹ اپ مقابلے میں آبپاشی کے نظام کو وائرلیس سوئچنگ، شیڈولنگ اور کنٹرول کرنے کیلئے تیار کردہ آئی او ٹی ڈیوائس ‘ریموٹ ویلـ’ ، گودام سائٹ کی دستیابی اور بکنگ کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ‘گودام ٹیکنالو چیز’، اور چھوٹے کاشتکاروں کو بروقت مالی معاونت فراہم کر نے، لین دین اور مالی شمولیت میں اضافے کیلئے ‘ڈیجیٹ پلس ’ آئیڈیاز سر فہرست قرار پائے۔ پاکستان زرعی اتحاد کے کنوینر راشد انور نے کہا کسانوں کو چاہیے کہ اپنی سوچ کو کاروبار کے نقطہ نظر سے تبدیل کریں۔ فاطمہ گروپ کی جانب سے ماریہ سلیم نے کہا اس مقابلے میں شمولیت کیلئے 35 مختلف ایگری کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے سات کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں