ساجد میر کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

 ساجد میر کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک سے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں اسلام، عالم اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ساجد میرنے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام کی دعوت ونشرواشاعت کے حوالے سے خدمات کی تعریف کی اور اسے سراہا ۔ ساجد میر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت قبول کی اور جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کر ائی۔ ملاقات میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم بھی شریک تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں