وائلڈ لائف اقدامات، اڑیال تیتر کالے ہرن عام شاہراہوں پر موجود

وائلڈ لائف اقدامات، اڑیال تیتر  کالے ہرن عام شاہراہوں پر موجود

لاہور(وومن رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے پوری تندہی سے سرگرم عمل ہے، جس کے نتیجے میں محکمہ کو صوبہ میں وائلڈ لائف ایکٹ کے موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف کنزرویشن کی فیلڈ میں بھی کامیابیاں مل رہی ہیں۔

سالٹ رینج میں موثر فیلڈ پروٹیکشن کی بدولت آج پنجاب اڑیال اور تیتر اپنے مسکن اور عام شاہراہوں پر کثیر تعداد میں ٹہلتے نظر آرہے ہیں ۔فورٹ عباس کے صحراؤں میں قدرتی ماحول میں نصف صدی سے معدوم کالے ہرنوں کے ریوڑ کلانچیں مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں نیز صحرائی پرندہ بھکھڑ اورکشمیر ابھی کامیاب افزائش نسل کے بعد صحرا میں مزید فروغ پا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں