اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گھٹنے ٹیک دیگا:مولانا امجد خان

اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں  گھٹنے ٹیک دیگا:مولانا امجد خان

لاہور(سیاسی نمائندہ)اسلامی دنیا اگر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا حکومتی سطح پر فیصلہ کر دے تو اسرائیل اور اس کے سرپرست اسلامی دنیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔۔

 لیکن بدقسمتی سے اسرائیل کے مقابلے یا اس کا راستہ روکنے کا کوئی طریقہ اختیار کرنے کیلئے اسلامی سربراہان ذہنی طور پر تیار نہیں ہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات میں کارکنوں ،ذمہ داروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں