ٹیچرز یونین وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات، مسائل پیش کئے

 ٹیچرز یونین وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات، مسائل پیش کئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے 100 رکنی وفد نے مرکزی صدر چودھری محمد سرفراز کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان سے چلڈرن لائبریری میں ملاقات کی۔

 اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات اور نظام تعلیم میں مزید بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔ ضلعی صدور و عہدیداروں نے ضلعی سطح پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی جبکہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر پنجاب ٹیچرز یونین کا موقف پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں