پیپلز پارٹی کاتحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم

پیپلز پارٹی کاتحریک انصاف کے  حکومت کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں عثمان ملک،رانا عرفان اور راؤ خالد نے مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کی طرف سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔

 جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے قید کاٹنے کے بعد ہی یہی سب کچھ کرنا تھا تو پہلے عقل کر لیتے ،وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد میں ہوں تو حکومت کے پاؤں پڑتے ہیں، اپنے صوبے میں ہوں تو گلے پڑتے ہیں یہ دوہرا معیار اب نہیں چلے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں