امریکی قونصل جنرل کا لاہور عجائب گھر کا دورہ

 امریکی قونصل جنرل کا لاہور عجائب گھر کا دورہ

لاہور(وومن رپورٹر)کراچی میں امریکہ کے قونصل جنرل کونراڈ ٹربل نے لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ عجائب گھر کی لائبریری بھی دیکھی۔

امریکہ قونصل جنرل نے لاہور عجائب گھر میں موجود تاریخی نوادرات کی بہترین نمائش اور حفاظت پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا لاہور عجائب گھر خطے کی ہزاروں سال پہ محیط تاریخ کو دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا کررہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں