ریلوے مزدوروں کا برخاستگی کیخلاف آج احتجاجی کیمپ کا اعلان

ریلوے مزدوروں کا برخاستگی  کیخلاف آج احتجاجی کیمپ کا اعلان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے کے 66 مزدوروں نے جبری نوکری سے نکالنے پر ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں آج احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیل کے مطابق رائے ونڈ ریلوے ورکشاپ میں کام کرنے والے 66مزدوروں کو بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے نکال دیا گیا۔ ملازمین ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ میں 22سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے جن کو گزشتہ روزریل کاپ انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی نوٹس دئیے نوکری سے نکالا گیا ۔مذکورہ ملازمین نے آج پیر کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہمارے بچے جوان ہو چکے ہیں ،مہنگائی کے اس دور میں نوکری سے نکالنے پر ہم ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے ہیں ،اپنے زندگی کے قیمتی22سال دئیے ہیں ہمیں کوئی گریجویٹی ،بونس وغیرہ نہیں دئیے جارہے ،جبری نوکری سے نکالنے پر ہمارے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں