چیف جسٹس عدالتوں کے نوٹیفکیشن پر نوٹس لیں:پنجاب بار

چیف جسٹس عدالتوں کے نوٹیفکیشن پر نوٹس لیں:پنجاب بار

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین کامران بشیر مغل نے کہا چیف جسٹس پاکستان عوام کے مفاد میں لاہور کی عدالتوں سے متعلق نوٹیفکیشن پر از خود نوٹس لیں اور اسے کالعدم قرار دیں۔۔۔

وکلا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات اور متنازعہ نوٹیفکیشن کے معاملے پر بلائے گئے وکلا کنونشن کے متفقہ فیصلے کے مطابق آج پیر کے روز پنجاب بھر میں ہڑتال ہو گی ، وکلا اپنے جائز مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تو حکومت کیلئے معاملات سنبھالنا مشکل ہو جائیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وکلا مطالبات تسلیم کرانے کے لئے صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں ، وکلا کو ہڑتالوں ،عدالتوں کی تالہ بندی اور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور نہ کیا جائے ، عوام پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے ،پہلے بھی دوماہ عدالتیں بند ہونے کی وجہ سے انصاف کا نظام درہم برہم رہا، ہمارے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اب وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔کامران بشیر مغل نے کہا پنجاب میں 2لاکھ سے زائد وکلا اگر سڑکوں پر آگئے تو سب کے لئے مشکلات ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں