پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

 پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔۔۔

 جس کے تسلسل میں آئی جی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 20 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔ تفصیل کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے زخمی کانسٹیبل ساجد علی کو 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، پی ایچ پی گوجرانوالہ کے غازی سب انسپکٹر راشد وسیم کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے دئیے گئے ، راولپنڈی کے زخمی غازی کانسٹیبل وقاص رمضان کو 3 لاکھ ، بہاولنگر کے غازی اے ایس آئی محمد عباس کو اڑھائی لاکھ ، لاہور کے غازی ہیڈ کانسٹیبل رشید احمد، خانیوال کے غازی اے ایس آئی ناصر محمود کو 2 لاکھ روپے فی کس ، راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل محمد ہنزلہ، راجن پور کے غازی اے ایس آئی جنید اقبال کو 1 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔آئی جی نے مذکورہ بالا فنڈز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں