جماعت اسلامی کا کل کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا کل کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر سے)جماعت اسلامی پنجاب گندم خریداری نہ ہونے پر کل کسانوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔گندم کی غیر ضروری درآمد کرنے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پریس کلب کے سامنے علامتی طور پر گندم بھی جلا دی۔ لاہور پریس کلب میں جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام امیر نصر اللہ گورایہ اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا بڑا ایشو گندم بحران ہے ،پاکستان کی جی ڈی پی کا 22 فیصد ، عوام کا 47 فیصد حصہ زراعت سے وابستہ ہے ۔گندم کی 3900 روپے من امدادی قیمت کسان پر ظلم ،32 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے غلط فیصلہ کیا گیا۔نصر اللہ گورایہ نے کہا گندم کا سرکاری نرخ 5000 روپے من مقرر کیا جائے ۔ کل 30 اپریل کو امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں ملک گیر احتجاج کریں گے ۔پریس کانفرنس کے بعد جماعت اسلامی رہنماؤں اور کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور علامتی طور پر گندم نذر آتش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں