ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف  کارروائی کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، 5 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پولیس سٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کردیا جائے گا۔سی ٹی او نے کہا چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ٹریفک سگنل، لین لائن، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں