وزیراعلیٰ کے پی کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے:عظمیٰ بخاری

 وزیراعلیٰ کے پی کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے:عظمیٰ بخاری

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں‘نہیں ہو سکتا’کا لفظ نہیں ہے، مریم نواز کے خلاف ایسی زبان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 ’’میٹ دی پریس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کے پی کے کو ایسے وزیرِ اعلیٰ ملے جن کا حلیہ غنڈوں جیسا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے کو گفتگو کرنے کا طریقہ بھی نہیں آتا، اُنہوں نے حال ہی میں گٹھیا گفتگو کی۔اُنہوں نے کہا مریم نواز کیا پہن رہی ہیں، اس پر تنقید کی گئی، ان کی زبان درازی میں تبدیلی نہیں آ رہی، ان کی تبدیلی گندے کلچر کے ساتھ چل رہی ہے ، یہ نہیں چلے گا، ہم ملک کی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا میں کبھی کسی کو کوئی خبر روکنے کا نہیں کہوں گی، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، میڈیا ٹاؤن فیز 2 پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، صحافیوں کیلئے نیا ہاؤسنگ فیز2لا رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا ائیرایمبولینس جون تک پنجاب میں کام شروع کر دے گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا 39 سو روپے من گندم کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ، تمام تنظیموں کے ساتھ آن بورڈ ہیں، 1 ارب روپے کے کسانوں کے پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے ،3 بڑے مراکز بنا رہے ہیں جہاں کسانوں کو سہولت پر بیج دستیاب ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں