گورنر پنجاب سے ریمن ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب سے ریمن ایوارڈ  فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ریمن میگ سائے سائے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیسیلیا لازارو ،اخوت فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر شامل تھے ۔ گورنر پنجاب نے کہا ایسے فلاحی ادارے جو انسانیت کی بھر پور خدمت کررہے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔ گورنر نے امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا انہیں ریمن میگ سائے سائے فائونڈیشن ایوارڈ ملنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں