سبزیوں کے نرخوں میں استحکام، منافع خوری نہ رک سکی

سبزیوں کے نرخوں میں استحکام، منافع خوری نہ رک سکی

لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزیوں اور چکن کے نرخ میں اضافہ نہ بھی ہو تو ان کی خریداری پھر بھی آسان نہیں۔ مارکیٹ میں ٹماٹر اور پیاز کے نرخ 100 اور 160 روپے کلو رہے۔ برائلر گوشت 595 روپے کلو رہا۔

تفصیل کے مطابق سبزیوں کے نرخ میں ٹھہراؤکے باوجود خریداری جیب پر بھاری ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 75 روپے کلو مقرر ہوا تاہم مارکیٹ میں 90 روپے کلو فروخت ہوا۔پیاز کا سرکاری نرخ 135 روپے کلو مقرر کیا گیا، مارکیٹ میں 160 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ٹماٹر کے نرخ میں10روپے کلو کمی ہوئی ۔ سرکاری نرخ 75 روپے کلو مقررہوا لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 100 روپے کلو تک فروخت ہوا۔لہسن اور ادرک بدستور 700 روپے کلو تک بیچے گئے ۔بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 100 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔ادھر پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سے 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 410روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت237روپے درجن پر مستحکم رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں