ریلوے امتحانی سنٹر کا سپرنٹنڈنٹ نقل کرانے پر معطل

ریلوے امتحانی سنٹر کا سپرنٹنڈنٹ نقل کرانے پر معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریلوے انجن شیڈ امتحانی سنٹر کا سپرنٹنڈنٹ امیدواروں کو نقل کرانے پر معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امتحانی سنٹر میں رولنمبر 613529 اور 613542 نقل کرتے ہوئے پائے گئے ۔دونوں امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کے مقدمات درج کردیئے گئے۔ سپرنٹنڈنٹ کیجانب سے امیدواروں کے سیٹنگ پلان میں تبدیلی کرکے دونوں کو سہولت فراہم کی گئی،بورڈ نے سپرنٹنڈنٹ کا نام آئندہ تمام اسائنمنٹس کے لیے بلیک لسٹ کردیا،امتحانی مرکز میں دیگر پیپرز کیلئے متبادل سپرنٹنڈنٹ کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں