خوف وہراس پھیلانے والا ملزم پولیس کاریکارڈ یافتہ نکلا

خوف وہراس پھیلانے والا  ملزم پولیس کاریکارڈ یافتہ نکلا

لاہور(مدثر حسین سے)لاہور پولیس میں خوف وہراس پھیلا کر ٹارگٹ کرنے والا ملزم فیضان بٹ لاہور پولیس کا ہی ریکارڈ یافتہ نکلا۔ملزم کے خلاف دو تھانوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف دو مقدمات تھانہ شادباغ اور بادامی باغ میں درج ہیں۔ ٹارگٹ کلر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 747 /22 تھانہ شاد باغ اور 632/21 تھانہ بادامی باغ میں درج ہیں۔ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کے خلاف ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں