خاتون سے موبائل چھیننے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

خاتون سے موبائل چھیننے والا  ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کی حدود میں خاتون سے موبائل چھیننے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔۔۔

موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے موبائل چھینا، بھاگنے کی کوشش کرتا ملزم موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گرگیا، ملزم کے گرتے ہی خاتون نے لپک کر موبائل فون اٹھالیا، راہ گیر موٹر سائیکل سواروں نے ملزم کو پکڑ لیا ،ملزم کی شناخت عرج کالا کے نام سے ہوئی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں