واسا :مختلف ٹا ؤنز کی طرف سے ٹھیکیداروں کو زیادہ ادائیگیاں

واسا :مختلف ٹا ؤنز کی طرف سے  ٹھیکیداروں کو زیادہ ادائیگیاں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ماضی کی حکومتوں میں ہونے والے ترقیاتی کام انکوائریوں کی زد میں آنے لگے، مالی سال 2019-20 میں ہونے والے واسا کے ترقیاتی کاموں پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے۔

 واسا کے مختلف ٹاؤنز کی طرف سے ٹھیکیداروں کو زیادہ ادائیگیاں کی گئیں، دستاویزات کے مطابق واسا کے منصوبوں پر شروع ہونے والی انکوائری میں الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ علامہ اقبال روڈ، نشتر ٹاؤن کے ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کا استعمال کوالٹی کے مطابق نہ تھا، مین ہول تعمیر کرنے میں اینٹوں کا استعمال کوالٹی کے مطابق نہ کیا گیا، سیوریج بچھانے کے لیے ریت کا استعمال محکمہ ہاؤسنگ کے قوانین کے مطابق نہ تھا، منصوبے کی تکمیل کے بعد سکریپ کی نیلامی نہ کرکے سرکاری خزانے کو پانچ کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا،سوڈیم کی بغیر منظوری ریلیز کرنے پر سرکاری خزانے کو 42 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں