پنجاب:صفائی کیلئے 250 گھروں پر 1 سینیٹری ورکر تعینات

پنجاب:صفائی کیلئے 250 گھروں پر 1 سینیٹری ورکر تعینات

لاہور(عمران اکبر)لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی کے لئے 2 سو 50 گھروں پر ایک صفائی ورکر تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب ایک کروڑ 27 لاکھ 6 سو 89 نفوس پر مشتمل ہے۔

پنجاب میں سالانہ ایک ارب 88 کروڑ کے فنڈز ستھرا پنجاب کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں صفائی کے لئے ایک لاکھ 15 ہزارسینیٹری ورکرز بھرتی کئے جائیں گے ۔نئے مالی سال 2024/2025میں دس ڈویژنل سالڈ ویسٹ کمپنیز مکمل فعال ہوں گی ۔دس ڈویژنل کمپنیز کو مکمل آؤٹ سورس کیا جائے گا۔پنجاب میں کوڑا اٹھانے کا ریٹ فی شخص سالانہ 13 سو 85 روپے رکھی گئی۔ انڈیا میں فی شخص سالانہ کوڑا اٹھانے کا ریٹ 18.9 ڈالر ہے۔ بنگلہ دیش میں کوڑا اٹھانے کا ریٹ 9.4 ڈالر اور سری لنکا میں 9.2 ڈالر ہے۔ صوبہ بھرمیں روزانہ 57 ہزار 5 سو ٹن کوڑا کمرشل اور گھروں کے باہر پھینکا جاتا ہے۔ صرف 18 ہزار 4 سو  38ٹن ویسٹ ڈمپ کیا جاتا ہے۔ 39 ہزار 62 ٹن کوڑا سرے سے نہیں اٹھایا جاتا ۔لاکھوں ٹن ویسٹ ماحولیاتی الودگی کا باعث رہا ہے۔ 8 بڑے شہروں اور 229 لوکل گورنمنٹ میں صفائی تحصیل کی سطح پر کرائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں