واسا: 58 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 75 کروڑ کی استدعا

واسا: 58 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 75 کروڑ کی استدعا

لاہور(شیخ زین العابدین)واسا نے رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے پنجاب حکومت سے اضافی فنڈنگ مانگ لی، واسا نے 58 جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کر دی۔

 واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق واسا نے رواں مالی سال میں پنجاب حکومت سے اضافی فنڈنگ مانگ لئے۔ ایم ڈی واسا نے رواں مالی سال میں فنڈز کے حصول کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی، واسا نے 58 جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کر دی، پنجاب حکومت نے 58 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 86 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے، مالی سال 2023-24 میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے، واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں