لاہورکے 17 ایس ایچ او، تین چوکی انچارج تبدیل
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے 17 ایس ایچ او تین چوکی انچارج کے تقرر تبادلے کر دیے۔
انسپکٹر اشفاق خان اقبال ٹاؤن سے ایس ایچ او کاہنہ تعینات، انسپکٹر محمد علی لائن سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات ،سب انسپکٹر فہیم امداد ایس ایچ او گلبرگ سے ایس ایچ او نشتر کالونی تعینات ،سب انسپکٹر سلمان اکبر ہربنس پورہ سے ایس ایچ او گلبرگ ،انسپکٹر رانا مظہر ایس ایچ او شادباغ ،سب انسپکٹر شہریار کی چوکی انچارج بیگم کورٹ سے ایس ایچ او داتا دربار، ایس ایچ او وومن ریس کورس حاجن آسیہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات ،ایس ایچ او سول لائن نسیم خان ایس ایچ او مغل پورہ تعینات ،انسپکٹر ذوالقرنین سی پی او آفس سے ایس ایچ او ریس کورس تعینات ،علی حسنین جنرل ڈیوٹی نیو انارکلی سے چوکی انچارج جوزف کالونی تعینات، ٹی ایس آئی عدنان رضا چوکی انچارج کو کرول گھاٹی تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور کامران فیصل نے چار ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز کلوز کر لیا۔ایس ایچ او مغل پورہ انسپکٹر رضا عباس کوپولیس لائنز کلوز کر لیا گیا۔انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی سے کلوز کر لیا گیا۔انسپکٹر طاہر بشیر ایس ایچ او لوہاری گیٹ سے پولیس لائن کلوز کر لیا گیا۔انسپکٹر ملک زین ایس ایچ او داتا دربار کو لائن میں کلوز کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments