پنشنرز کا مجوزہ ٹیکس کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پنشنرز کا مجوزہ ٹیکس کیخلاف پریس  کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وفاقی و صوبائی محکموں، بینکوں، خود مختار اداروں۔۔۔

 کارپوریشنز سے تعلق رکھنے والے پنشنروں اور صنعتی اداروں کے ای او بی آئی پنشنر آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے مطالبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ ٹیکس لگا تو ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے پنشنروں نے لاہور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔پنشرز نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام پنشنروں کی پنشن میں سو فی صد فوری اضافہ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں