جیپ، ہیوی موٹرسائیکل ریلی کیلئے 100 شرکا کی رجسٹریشن

جیپ، ہیوی موٹرسائیکل ریلی  کیلئے 100 شرکا کی رجسٹریشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور کی تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی موٹر سائیکل ریلی کیلئے 2 غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد شرکا نے رجسٹریشن کرالی ہے۔

جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ریلی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ریلی میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹر سائیکل سوار شریک ہوں گے ۔ ریسنگ کے لیے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں