سیف سٹیز کے چیف ٹیکنیکل آفیسر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

سیف سٹیز کے چیف ٹیکنیکل  آفیسر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ورلڈ یونین آن انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر یاسر نیاز خان کو ڈبلیو ایس آئی ایس پرائز کیلئے منتخب کرلیا۔

ڈاکٹر یاسر نیاز خان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بطور چیف ٹیکنیکل آفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔دنیا بھر سے ایک ہزار 49 امیدواروں نے اپنے پراجیکٹس ایوارڈ کے لئے بھیجے تھے ۔ کل 20 لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا جس میں سے ڈاکٹر یاسر نیاز خان کے پراجیکٹ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ووٹ ملے اور ایوارڈ3 کیلئے منتخب ہوئے ۔واضح رہے چیف ٹیکنیکل آفیسر پنجاب سیف سٹیز ڈاکٹر یاسر نیاز خان کو مئی کے آخری ہفتے میں جنیوا میں ایوارڈ دیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں