کے ای ایم یو کے طلبہ و طالبات کاالحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

کے ای ایم یو کے طلبہ و طالبات  کاالحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے الحمرا آرٹ میوزیم، کلچرل کمپلیکس، قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے دورہ کے دوران فن پاروں میں خصوصی دلچسپی لی اور عالمی شہرہ آفاق پاکستانی آرٹسٹوں کا کام دیکھا، انہیں الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں کام سے متعلق آگاہ کیا گیاجس پر 50رکنی وفد نے الحمرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں