انتظامی غفلت، ڈی پی آئی کالجز کی سیٹ ڈیڑھ ماہ سے خالی

انتظامی غفلت، ڈی پی آئی کالجز کی سیٹ ڈیڑھ ماہ سے خالی

لاہور(عاطف پرویز سے)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک کالجز کا عہدہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے۔ ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز کو بھی ایک سال سے عارضی چارج پر چلایا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرھ ماہ سے ڈی پی آئی کالج پنجاب کا کسی کو عارضی چارج بھی نہ دیا ۔عہدہ خالی ہونے سے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈیپاٹمنٹل اجازت کے لیے اساتذہ خوار ہونے لگے ۔جی پی فنڈز کے حصول کے لیے بھی اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن سکول ایلیمنٹری ایجوکیشن پر عارضی افسر تعینات ہے۔ ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن کے عہدے کو ایک سال سے عارضی چارج سے چلایا جا رہا ہے۔ سینکڑوں کیسز التوا میں پڑے ہیں۔ سابق ڈی پی کالجز ڈاکٹر عنصر اظہر کو تعلیمی بورڈ میں نقل سکینڈل سامنے آنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا مگر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو انکوائری میں کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں