کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی جاری:وزیر زراعت

کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل  کی فراہمی جاری:وزیر زراعت

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں وزیر زراعت نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جا رہا ہے ۔کاشتکاروں کا استحصال کرنے والی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ زراعت صوبہ بھر میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں