انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرینگے:شافع حسین

انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرینگے:شافع حسین

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔

 وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز کررہے تھے، محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران انڈسٹری کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا،صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا،ایوان ہائے صنعت و تجارت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہا ہوں، انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں