مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹر وے بنائیں گے:علیم خان

مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹر وے بنائیں گے:علیم خان

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت، سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات سے سیاحت کو فروغ دیں گے۔۔۔

 اس لیے قراقرم ہائی وے اور منسلکہ شاہراہوں اور موٹر وے پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گلگت کے دوران کیا، عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان سے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے ملاقات کی، جہاں صوبائی کابینہ کے ارکان،ڈی جی ایف ڈبلیو او اور وفاقی افسران بھی موجود تھے، انہوں نے وفاقی وزیر کی گلگت بلتستان میں آمد کا خیر مقدم کیا اور اس دورے کو شمالی علاقہ جات کے لیے خوش آئند قرار دیا،وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے ،مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹر وے بنائیں گے اسی طرح موٹر وے پر پولیس کی تعیناتی اور مرمت طلب شاہراہوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں