میرا حلقہ میرا گھر، کارکن خاندان کے فرد کی طرح:عطاتارڑ

میرا حلقہ میرا گھر، کارکن خاندان کے فرد کی طرح:عطاتارڑ

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ئاللہ تارڑ نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 127 میں کھلی کچہری لگائی، وفاقی وزیر نے مسائل سن کر فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

 وفاقی وزیر عطا اللہ تارڈ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہو کر بھی حلقہ کی عوام کے درمیان رہوں گا، میرا حلقہ میرا گھر ہے اور کارکنان خاندان کے فرد کی طرح ہیں، آج بھی نہ صرف حلقہ میں موجود ہوں بلکہ کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرا رہا ہوں، ایم این اے رانا مبشر اقبال، ایم پی اے میاں عمران جاوید، بی بی و ڈیری، نے وفاقی وزیر سے افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے، وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افضل حسین تارڑ مرحوم ہمارے خاندان کے بڑے اور نہایت شفیق محبت کرنے والے انسان تھے، مرحوم کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر سابق ایم پی اے وحید گل، رانا اعجاز حفیظ، سید توصیف شاہ، چودھری تنویر نثار گجر، ڈاکٹر سعود مرزا، عمیر گل، صائم برکی حاجی عبدالرشید، شہباز طالب، ملک احمد حسن سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں