10 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری خوش آئند:پرویز اشرف

10 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری خوش آئند:پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سے آنیوالی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دوست ممالک سے ایڈ نہیں ٹریڈ بڑھانے پر یقین رکھتا ہے، اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان جلد معاشی استحکام حاصل کر لے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے ہر اقدام کی حمایت کریگی، نئے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری کے بعد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائیگی۔ تقریب کل(7 مئی)بروز منگل 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں