اہل ایمان مادیت پرستی کے بجائے تقویٰ اختیار کریں:راغب نعیمی

اہل ایمان مادیت پرستی کے بجائے تقویٰ اختیار کریں:راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اہل ایمان مادیت پرستی کے بجائے تقویٰ کا راستہ اختیار کریں۔

اعمال صالح سے ایک مسلمان اللہ کریم کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے، تمام عبادات کا بنیادی مقصد بھی انسان کے دل میں اللہ کا خوف اور تقویٰ پیدا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو تقویٰ پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک ہونے لگتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں