ون اوون گروپ نے شیخوپورہ میں نیا پراجیکٹ متعارف کرادیا

ون اوون گروپ نے شیخوپورہ میں نیا پراجیکٹ متعارف کرادیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ون اوون گروپ نے ڈسٹرکٹ ون شیخوپورہ میں اپنا نیا پراجیکٹ متعارف کروادیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اورعمران حسین چیئرمین ون او ون گروپ نے ربن کاٹ کر نئے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

سیاسی سماجی مذہبی اور پراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رنگارنگ تقریب کا انعقاد لاہور شیخوپورہ روڈ پرکیا گیا ون اوون گروپ کے سی او رضا خان نے کہا کہ لاہور کے بعد اب شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پر ایسا پراجیکٹ متعارف کروایا ہے جس میں صارف آئے پلاٹ خریدے اور اپنا گھر فوری شروع کرے۔ ون اوون گروپ کی ہیڈ  آف مارکیٹنگ سارہ زاہد نے کہا کہ ون اوون گروپ کا لا جواب شاندار پراجیکٹ کا آغاز ڈسٹرکٹ ون شیخوپورہ کے نام سے متعارف کروادیا گیا ۔آئیں زمین خریدیں اپنا گھر بنائیں۔ تقریب میں لاہور شیخوپورہ کے مشہور بزنس مین اہم شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کی میزبانی صوفیہ انجم نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ون اوون کی ٹیم نے ثابت کیا کہ محنت لگن سے جو کام کیا اللہ کامیاب کرتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں