غزہ امدادی سامان کی ’’پیکنگ ڈرائیو‘‘ کے موقع پر تقریب

غزہ امدادی سامان کی ’’پیکنگ ڈرائیو‘‘ کے موقع پر تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کو امدادی سامان بھجوا نے کے لیے ’’پیکنگ ڈرائیو‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف جامعات، کالجز اور سکولز سے آئے 1500 رضاکاروں نے پیکنگ ڈرائیو میں حصہ لیا۔ خواتین، بچوں کے ملبوسات، برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان کو مختلف پلاسٹک باکسز میں پیک کیا گیا۔ مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن، نائب صدرذکراللہ مجاہد، جماعت اسلامی خواتین ونگ کی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق، الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی صدر صائمہ شبیر،سیکر ٹری جنرل صباء ثاقب ودیگرذمہ داران اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے اور اظہارخیال کیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ میں بچوں اورخواتین سمیت 22 لاکھ افرادجنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہیں، اس سے قبل پاکستان اور مصر کے ذریعے امدادی سامان بھجوایا جا رہا تھا، غزہ میں ہسپتال، سکولز اور پانی کے حصول کے ذرائع تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ لاکھوں انسان کھلے آسمان کے نیچے امداد کے منتظر ہیں، الخدمت اہل خیر پاکستانیوں کے تعاون مسلسل امدادی سامان غزہ پہنچا رہا ہے، جنگ بندی کے فوری بعد بحالی کے حوالے سے بھی ہم نے مکمل پلاننگ کرلی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں